ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عہدے سے مستعفی

Published On 01 February,2025 04:47 pm

پشاور:(دنیا نیوز)ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع  کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھجوادیا۔

کوثر علی شاہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا، سیاسی جماعت سے وابستگی کی بنیاد پر میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور قاضی انور ایڈووکیٹ کا شکریہ کرتا ہوں۔

کوثر علی شاہ نے کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ کی پوسٹ پر دونوں کا شکر گزار ہوں، بحیثیت وکیل اپنا پیشہ جاری رکھوں گا۔