پشاور:(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں کابینہ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا MI 17 ہیلی کاپٹر ائیرایمبولینس کے طور پر استعمال کیا جائے گا، 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کی modification کرکے ایئر ایمبولینس میں تبدیل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ خیبر پختونخوا ایوی ایشن کو ایئر ایمبولینس کے لئے فنڈ فراہم کرےگی، وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر عوامی خدمت کے لئے پیش کیا ہے۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر پہلے ہی سے کُرم میں ادویات کی سپلائی اور پھنسے افراد کو نکالنے کے استعمال ہورہا ہے۔