جرمن قونصل خانے کے زیر اہتمام جرمن ونٹر نمائش کا انعقاد

Published On 03 February,2025 11:01 am

کراچی: (حنا اسلم) جرمن قونصل خانے کے زیر اہتمام جرمن ونٹر نمائش کا انعقاد کیا گیا، مارکیٹ میں ہنر مند خواتین نے ہاتھ سے تیار کی ہوئی نئی اشیاء متعارف کرائیں۔

جرمن قونصل خانے میں موسم سرما کا میلہ سجایا گیا، کہیں مزیدار کھانوں کی خوشبوئیں تو کہیں رنگ برنگی دستکاری اور آرٹ ورک نے رنگ جما دیا، جرمن کے سفارت خانے کی جانب سے ہر سال کی طرح شاندار ونٹر نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

ونٹر مارکیٹ میں 50 سے زائد سٹالز لگائے گئے تھے جن میں زیادہ تر مقامی خواتین کی دستکاریوں، بچوں کے کھلونوں، موم بتیوں، آرٹ ورک، کپڑے، دھاتی زیورات اور سجاوٹی اشیاء کی نمائش کی گئی۔

مزیدار پکوانوں کے سٹالز بھی سجائے گئے تھے، نمائش میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔