پیکا ایکٹ کا صحافیوں یا صحافت سے کوئی تعلق نہیں: طلال چودھری

Published On 03 February,2025 12:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کا صحافیوں یا صحافت سے کوئی تعلق نہیں، صحافی اور دیگر لوگ اس قانون کو خود سے نہ جوڑیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کی کوئی ایسی نیت نہیں کہ پیکا قانون کا غلط استمال کیا جائے۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پیکا قانون ان کے خلاف ہے جو صحافی نہیں لیکن صحافی بن کر ریٹنگ کے لیے سنسنی پھیلاتے ہیں، ضرورت ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کیا جائے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا ہے کہ دنیا میں جب کوئی قانون بنتا ہے تو آئیڈیل نہیں ہوتا وقت کے ساتھ ترامیم ہوتی ہیں، جب کبھی باہر سے کوئی مہمان آتا ہے تو پی ٹی آئی نے احتجاج کرنا ہوتا ہے۔