اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبروظلم کیخلاف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم نے سلامتی کونسل کے سربراہ سے ملاقات میں کہاکہ اقوام متحدہ کشمیرمیں جاری بھارتی عسکری بربریت کو فوری رکوائے، سلامتی کونسل کشمیر پر بھارتی قبضے کے خاتمےمیں کردار ادا کرے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تشدد کے ذریعے دبایا جا رہا ہے۔
انہوں نے سلامتی کونسل کے سربراہ کو خط حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف قراردادوں پرعمل درآمد کو یقینی بنائے۔