اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ایس ایس 2024 کے نتائج بارے محفوظ فیصلہ سنا دیا

Published On 11 February,2025 06:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف پی ایس سی کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے بارے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے آج فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

عدالتی عملہ کے مطابق تحریری فیصلہ کچھ دیر بعد جاری کر دیا جائے گا۔