اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسائل ضرور ہیں لیکن ہم یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کر رہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف صاحب میرے لیے قابل احترام ہیں، سیاسی اینگلز سے بے شمار یوٹیلیٹی سٹورز کھلے، اب حالات یہ ہیں کہ گلی محلوں، یونین میں یوٹیلیٹی سٹورز ہیں۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز میں ایک کی جگہ 5 لوگ بھی بھرتی ہوئے، ہم یوٹیلیٹی سٹورز کی ری سٹرکچرنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے سفارشات آتی تھیں کہ میرے بندوں کا خیال رکھا جائے، ہم نے ادارے خود سیاسی ڈمپ کیے ہیں، ہم یوٹیلیٹی سٹور کو بند نہیں کرنے جارہے بلکہ اس کا مستقبل بہتر کررہے ہیں۔