اسلام آباد: (دنیا نیوز) قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کی حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری جسٹس سرفراز ڈوگر سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب کیلئے ایوان صدر نے ہائیکورٹ سے تفصیلات مانگ لیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد، بلوچستان ، سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔