26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 3 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور

Published On 14 February,2025 01:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 3 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 2 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت سول جج صہیب بلال رانجھا نے کی، ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزم فہیم اشرف اور فقیر خان کی ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی، ملزمان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔