اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس، الیکشن کمیشن نے تمام سماعتوں کے شارٹ آرڈرز ویب سائٹ پر جاری کردیئے۔
الیکشن کمیشن نے 8 سماعتوں کے شارٹ آرڈرز جاری کئے، الیکشن کمیشن نے 11 فروری کی سماعت کا آرڈر بھی جاری کر دیا۔
آرڈر کے مطابق پی ٹی آئی نے 3 درخواستوں پر جواب جمع کرا دیا، پی ٹی آئی نے اکبر ایس بابر کی درخواست پر جواب جمع نہیں کرایا، بیرسٹر گوہر نے جواب جمع کرانے کے لئے وقت مانگا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا جواب جمع کرانے کے لئے ایف آئی اے سے ریکارڈ حاصل کرنا ہے، مرکزی درخواست پر بیرسٹر گوہر نے دلائل کے لیے 3 ہفتوں کا وقت مانگا، الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کی درخواست منظور کرلی۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کی سماعت 4 مارچ کو ہوگی، پی ٹی آئی کو سماعت سے پہلے اکبر ایس بابر کی درخواست پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔