جیلانی پارک میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی مناسبت سے 3 روزہ فوڈ فیسٹیول کا افتتاح

Published On 15 February,2025 01:12 am

لاہور: (دنیا نیوز) جیلانی پارک میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی مناسبت سے 3 روزہ فوڈ فیسٹیول کا افتتاح سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے کردیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیرہاؤسنگ بلال یاسین، سکھ رکن اسمبلی رمیش سنگھ اروڑہ اور ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو موجود تھے، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے فوڈ فیسٹیول میں کھانوں کے سٹالز دیکھے اور شہریوں کے ہمراہ سیلفیز بھی بنوائیں۔

سینئر منسٹر نے فوڈ فیسٹول کے انتظامات کوسراہا، خواتین، بچوں اور نوجوانون نے مختلف فوڈ سٹالز میں کھانوں کے معیار کو خوب سراہا۔