ہارس اینڈ کیٹل شو کا 5 واں روز، گلگت بلتستان کے فنکاروں کی شاندار پرفارمنس، حاضرین کا رقص

Published On 15 February,2025 01:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) ہارس اینڈ کیٹل شو کے پانچویں روز گلگت بلتستان سے فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے پرفارمنس پیش کی، گلگت بلتستان کے فنکاروں نے بھرپور اپنی ثقافت و کلچر کو متعارف کروایا۔

ہارس اینڈ کیٹل شو کی رنگا رنگ تقریبات فورٹریس سٹیڈم میں جاری ہیں، گلگت بلتستان سے آئے فنکاروں نے مختلف پرفارمنسز پیش کیں جس میں قومی ملی گیت، لبروشکی گانا، کلچرل ڈانس ینگ آرٹسٹ، چلاسی گانا، شینا گانا، کلچرل ڈانس دیامر، کلچرل ڈانس بلتستان، کلچرل ڈانس گلگلت، چترال پولو کلب ڈانس، قراقرم پولو کلب ڈانس شامل ہیں۔

مہمان خصوصی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ ویژن ہے کہ تمام صوبوں کے کلچر کو ملایا جائے اور ہارس اینڈ کیٹل شو ایک اچھا فارم تھا جس میں تمام صوبوں کی ثقافت پیش کی گئی، گلگت بلتستان کا اہم دن تھا اور انہوں نے پرفارمنس کی۔

۔گلگت بلتستان سے آئے نوجوان کا کہنا تھا کہ یہاں گلگت بلتستان کا ثقافتی کلچر پیش کرنے پر ہم بہت خوش ہیں، اس طرح کے ایونٹس ہونے چاہئیں جس سے لوگوں کو ہمارے کلچر کا پتہ چلتا ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے اس تقریب کو خوب انجوائے کیا اور گلگت سے آئے فنکاروں کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کو مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ وراثت میں ملے ہیں اور ان کی ثقافت، رسم و رواج اور روایات کا حصہ ہیں، گلگت بلتستان پاکستان کا ثقافتی ورثہ مقامی روایات، موسیقی اور مقامی لباس میں خود کو ظاہر کرتا ہے۔