اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن گرینڈ الائنس بنے گا اور نہ ہی دھرنا ہوگا، تحریک انصاف کے لوگ کمپرومائزڈ ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی گارنٹر اسٹیبلشمنٹ نہیں خود پی ٹی آئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے خط لکھا لیکن اس کی تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے توثیق نہیں کی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بچانے کیلئے شہباز شریف کی حکومت اور کابینہ پیچھے کھڑی ہے، میں نے بانی کے خط بارے پہلے ہی کہا تھا ڈسٹ بن میں جائے گا، آرمی چیف جمہوریت پسند آدمی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کہا اگر خط آئے گا تو وزیراعظم کودوں گا، شک کرنے والے خود لیٹے ہوئے ہیں، مجھے نہیں لگتا مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی تحریک کا حصہ بنیں گے۔