پنجاب بلدیاتی انتخابات کا معاملہ سماعت کے لئے مقرر

Published On 18 February,2025 05:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کا معاملہ سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، چیف سیکرٹری پنجاب اورسیکرٹری بلدیات پنجاب کو 26 فروری کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ پنجاب بلدیاتی انتخابات کےلئے قانون سازی کے متعدد مواقع دیئے گئے، پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹس کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی مدت 31 دسمبر 2021 میں ختم ہوئی۔