تحریک انصاف کا انٹراپارٹی کیس 11 فروری کو سماعت کیلئے مقرر

Published On 03 February,2025 11:43 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر 11 فروری کو سماعت کرےگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور پی ٹی آئی کے منحرف کارکنان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگی گئی تھی۔