سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خوارجی جہنم واصل

Published On 18 February,2025 07:41 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 30 خوارجی جہنم واصل کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغا میں کیا، یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر 17 فروری کو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 17 فروری کو ہونے والی کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے 30 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کسی خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔