سڈنی میں 23 سالہ پاکستانی طالب علم گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق

Published On 21 February,2025 06:12 pm

علی پور چٹھہ: (دنیا نیوز) سڈنی میں 23 سالہ پاکستانی طالب علم گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

حیدر علی کا تعلق علی پور چٹھہ کے نواحی علاقہ نائی والا سے تھا، حیدر علی دوسال قبل سٹڈی ویزا پر آسٹریلیا گیا تھا، حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ ڈلیوری بوائے کی جاب بھی کرتا تھا۔

کمرے میں کھڑی بائی سائیکل میں لگی بیٹری سے آگ لگ گئی، حیدر علی ڈلیوری کے لئے استعمال ہونے والی بائی سائیکل کو چارجنگ پر لگا کر سوگیا تھا۔

اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ڈیڈ باڈی کو پاکستان لانے میں مدد کی جائے۔