اسلام آباد:(دنیا نیوز) مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو آئین و قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں مل سکتا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بغیراجازت احتجاج کرنےکا شوق رکھتی ہےاور مظاہرے کے نام پر قانون اپنے ہاتھ میں لیتی ہے، قانون توڑیں گےتو قانون حرکت میں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کہتی ہےسپریم کورٹ مداخلت کرے،عدالت عظمیٰ کیوں مداخلت کرے،عدالتوں کا کام آئین وقانون کےمطابق چلنا ہے۔
مشیر قانون و انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عدالتوں سےسہولت کاری چاہتی ہے، پی ٹی آئی کوآئین و قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں مل سکتا، عدالتیں آئین و قانون کے مطابق چلتی ہیں۔