وزیر داخلہ سے روسی سفیر کی ملاقات، انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے پر اتفاق

Published On 26 February,2025 02:55 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی سے روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے پر اتفاق ہوا، باہمی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا دہشت گردی ایک بین الاقوامی چیلنج ہے اور کثیر الجہتی مشترکہ اقدامات سے ہی اس ناسور پر قابو پایا جاسکتا ہے، روس کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے باہمی روابط کو فروغ دیں گے۔