بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطے کے دوران تجارتی تعلقات اور باہمی تعاون کے امور پر گفتگو ہوئی، روسی صدر نے چینی ہم منصب کو امریکا کے ساتھ حالیہ مذاکرات کی تفصیلات بتائیں۔
چینی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور روس سچے دوست ہیں، ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، تاریخ اور موجودہ حالات ثابت کرتے ہیں چین اور روس اچھے ہمسائے ہیں، چین اور روس کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک مشترکہ کوششوں سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔