اتنی خوفزدہ حکومت ملکی تاریخ میں نہیں آئی: شاہد خاقان عباسی

Published On 26 February,2025 11:16 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اتنی خوفزدہ حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔

پروگرام’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے کہا کہ آپ کانفرنس نہیں کرسکتے، اپوزیشن کےاتحادنےآئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پراتفاق کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کےدورمیں آئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی نہیں تھی، لیکن اتنی خوفزدہ حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہماری ناکامی ہے،  میرا خیال نہیں ہے کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کے ساتھ ہیں، مولانا آئین کی بالادستی کا ساتھ دیں گے۔