روم: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان سیاسی مشاورت کا چھٹا دور روم میں ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور یورپی یونین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔