اسلام آباد :(دنیا نیوز) رہنما جےیوآئی(ف) کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پارٹی کی اجازت کے بغیر پی ٹی آئی کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتے۔
دنیا نیوزکے پروگرام ’’ ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نےتحریک انصاف سےکچھ نہیں مانگا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک اپوزیشن کا اتحاد موجود نہیں ہے، جب تک ہماری پارٹی اجازت نہیں دے گی پی ٹی آئی کے ساتھ آگےنہیں بڑھ سکتے۔
رہنما جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا موقف مولانا فضل الرحمان کےسامنےرکھیں گے، اپوزیشن الائنس کی سربراہی سےمتعلق بھی کچھ نہیں پوچھا، صرف سربراہی مسئلےکا حل نہیں ہوتی۔
کامران مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنی جماعت بارے جومرضی فیصلہ کرسکتی ہے، ابھی تک ہم اتحاد کا حصہ نہیں اس لیےرائےنہیں دے سکتے۔