راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف، نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ افتخار احمد سروہی کے انتقال پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے اور غمزدہ خاندان کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق دے۔
واضح رہے کہ ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا، وہ 1986 تا 1988 پاک بحریہ کے سربراہ رہے، ایڈمرل (ر) افتخار سروہی 1988 تا 1991 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی رہے۔
وہ 1955 میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے، انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل (ر) افتخار سروہی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔