مسلم لیگ(ن) نے سیاست میں بدتمیزی کی بنیاد رکھی: مہربانوقریشی

Published On 10 March,2025 11:27 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف مہربانوقریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)نےسیاست میں بدتمیزی کی بنیاد رکھی۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں عوام نےپی ٹی آئی کومینڈیٹ دیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نےسیاست میں بدتمیزی کی بنیاد رکھی، یہ حکومت مردہ گھوڑےکی طرح ہے، اعجازچودھری کےتین دفعہ پروڈکشن آرڈرجاری ہوئے، یوسف رضا گیلانی کوتحفہ میں نشست ملی اس لیےنہیں بول سکتے، شہبازشریف اتنےبااختیارنہیں کہ وہ نوٹس لےسکیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ سنگین نوعیت کا ہے، مشترکہ مفادات کونسل میں یہ معاملہ اٹھانا چاہیے،بانی نےٹویٹ میں حقائق کا ذکرکیا ہے، قومیں غلطیوں سےسیکھ کرآگےبڑھتی ہیں۔

مہر بانو قریشی نے کہا کہ بےنظیرکی شہادت کےدوران پورے کراچی کوآگ لگائی گئی جبکہ پیپلزپارٹی کا موقف ہےکہ بلاول کو دھاندلی کرکےلاہورمیں ہرایا گیا، لیکن پیپلزپارٹی دھاندلی کرنےوالی جماعت کی ہی اتحادی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ امید ہےجمعرات کوسیاسی لیڈرشپ کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہو گی، جے یو آئی سے رابطے ہیں، اتحاد بننے میں وقت لگتا ہے۔