لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی سے کمیٹیوں کے تجویز کردہ 5 بل منظور کروائے جائیں گے، پیش کئے جانے والے 4 بل گزشتہ اجلاس کارروائی میں وقت کم ہونے کے باعث ملتوی کئے گئے تھے۔
اجلاس 14 مارچ 2025 بروز جمعہ دوپہر 2:00 بجے منعقد ہو گا، اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانہ سے شروع ہو گا، محکمہ پاپولیشن ویلفیئر سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دے گا۔
اسمبلی اجلاس میں نوٹریز (ترمیمی) بل 2025 ، صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل، پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی بل 2025 منظور کروایا جائے گا۔
اجلاس میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل 2025 اور پنجاب پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ بل 2025 منظور کروایا جائے گا، امن و امان پر عام بحث کا آغاز کیا جائے گا۔