اسلام آباد :(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کوریاست کی پوری قوت سےکچلنا ہوگا۔
دنیا نیوزکے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نےجعفرایکسپریس حملےکی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کوریاست کی پوری قوت سےکچلنا ہوگا، ہم قومی امن کانفرنس کا انعقاد کرنےجا رہے ہیں ،جس میں تمام مسائل کےحل کےلیےجامع پالیسی بنائی جائےگی، امن کانفرنس میں حکومت کوبلایا جائےگا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
رہنما تحریک انصاف کہنا تھا کہ حکومت کی اے پی سی میں شرکت کرنی ہے یا نہیں ابھی فیصلہ نہیں ہوا، سیاست میں ہمیشہ لچک دکھانا پڑتی ہے، ملک مقدم ہے، ہم سب نےملک کےلیے کام کرنا ہے۔
رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں نہیں ہونا چاہیے جہاں وہ ہیں، حکومت تحریک انصاف کے لوگوں کو غدار کہہ رہی ہے، ماحول کو بہتربنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت گریبان میں جھانکےاور ماحول کو بہتر بنائے، یہ موقع ہے سب بیٹھ کرملک کےمفاد میں پالیسی بنائے۔
ایک سوال کے جواب میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جوبھی آپریشن ہوگا، تحریک انصاف ساتھ دے گی، سیاست میں ہرچیزکا ریویوہوسکتا ہے۔