سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید لانس نائیک عثمان سپرد خاک

Published On 15 March,2025 03:43 am

فتح جنگ: (دنیا نیوز) سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید لانس نائیک عثمان کو فتح جنگ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہید لانس نائیک عثمان کی نماز جنازہ میں گورنر پنجاب سلیم حیدر، عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پاک فوج کے بہادر سپوت سپاہی مزمل شہید کی فیصل آباد کے نواحی علاقے میں تدفین کی گئی، پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

شہید نائیک ملک سرفراز کی نماز جنازہ دولتالہ میں ادا کی گئی، عسکری حکام اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔