پشاور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بیان بازی کے بجائے صوبے کے مسائل پر توجہ دیں، خیبر پختون خوا جل رہا ہے۔
محمود خان نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنے کیلئے فوری اقدامات کریں، خیبرپختونخوا میں گورننس پر توجہ دی جائے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے آپ کو نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ووٹ دیا ہے۔