وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

Published On 20 March,2025 06:06 am

ریاض: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی امور پربھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں کی پاک سعودی عسکری تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

دورے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اہم وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرے گا، عالمی اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔