زمین سے محبت کے اظہار کیلئے پاکستان میں ارتھ آور منایا گیا

Published On 22 March,2025 08:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں زمین سے محبت کے اظہار کیلئے ارتھ آور منایا گیا۔

پاکستان میں ایک گھنٹے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ اور ایوان صدر کی لائٹیں بند کر دی گئیں، لاہور میں واپڈا ہاؤس کی روشنیاں گل کی گئیں۔

پشاور میوزیم، کراچی میں مزار قائد، کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کی لائٹیں بند کی گئیں، ارتھ آور پر لائٹس ایک گھنٹے کے لیے بند رکھی گئیں۔

مینارپاکستان اور بادشاہی مسجد کی لائٹیں بند نہیں کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ 2007 میں ارتھ آور متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے۔

ارتھ آور کو منانے کا مقصد کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔