راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس سروس دوبارہ بحال ہو چکی ہے، بولان ایکسپریس کو اب دو کے بجائے ہفتہ بھر چلانے لگے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ایم ایل ون معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوان ملک کے دفاع کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، شہدا کی قربانیاں ہمارے لیے قابل فخر ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے میں ہلاک دہشت گردوں سے جدید ہتھیار برآمد ہوئے، دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، دشمن کو اس کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرینوں کی بروقت روانگی اور صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، تمام ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جلد شروع ہونےجا رہا ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔