مستونگ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے ڈی ایچ کیوہسپتال میں 6 تا 8 اپریل تک ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ایم ایس ڈاکٹر نثار بلوچ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تمام ڈاکٹرز فارماسسٹس، نرسز، پیرامیڈیکس اور دیگر سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔
انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہسپتال میں ادویات، ایمبولینسز کو بمعہ ڈرائیورز کے ساتھ الرٹ کردیا گیا۔