افغان شہریوں کی باب دوستی سے واپسی کیلئے تیاریاں مکمل، آج سے ملک بدری کا آغاز

Published On 02 April,2025 06:10 pm

چمن:(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع چمن میں افغان شہریوں کی باب دوستی سے وطن واپسی کیلئے تیاریاں مکمل، ملک بدری آج سے شروع ہو گی۔

ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق ودہولڈنگ کیمپس قائم کردیئے گئے،پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹ باب دوستی پر ڈیٹا بیس کیمپ بھی بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان فیملیز کے رات کے قیام کے لئے جمال ناصر فٹبال سٹیڈیم کو ہولڈنگ کیمپ ڈکلیئر کیا ہے، باب دوستی کیمپ میں نادرا کی جانب سے افغان شہریوں کا بائیو میٹرک کیا جائے گا۔

حبیب احمد بنگلزئی کا کہنا تھا کہ کسی بھی وجہ سے بارڈر کراس سے رہ جانےوالی افغان فیملیز کو قیام و طعام کی سہولت مہیا کی جائے گی، عید تعطیلات کے باعث افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تاخیر ہوئی ہے، ملک بدری کا عمل کل سے شروع ہوگا۔