جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا

Published On 01 April,2025 09:15 pm

نوٹال:( دنیا نیوز) سندھ کے علاقےجیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا، ٹرین کو کو سکیورٹی خدشات کے باعث تحصیل نوٹال میں روکا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سبی اور نصیر آباد کے درمیان نوٹال میں کھڑی ہے، ٹرین کو آگے جانے کی کلیئرنس نہ مل سکی، بولان ایکسپریس کو واپس جیکب آباد بھیج دیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے مسافروں کو ڈیرہ اللہ یار پہنچایا جائے گا، بولان میل کئی روز سے بند تھی، حکام نے گزشتہ روز ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔