آسٹریلوی بائیکر کیسے اسٹونر نے ڈچ موٹو جی پی جیت لی۔ اسٹونر نے ریس کا فاصلہ 41 منٹ اور19 سیکنڈز میں طے کیا۔
ان کے مضبوط حریف اسپینش موٹر سائیکلسٹ جورج لورینزو پہلے ہی لیپ میں حادثے کے باعث مقابلے سے باہر ہو گئے۔ دوسرے نمبر پر 41 منٹ 24 سیکنڈز کے ساتھ اسپین کے ڈینی پیڈروسا جبکہ 41 منٹ 31 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے پوزیشن پر اٹلی کے بائیک رائیڈر اندرے رہے۔