پاکستان اور بنگلہ دیش میں 15 سال بعد سیکرٹری خارجہ سطح پر مذاکرات

Published On 18 April,2025 05:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 سال بعد سیکرٹری خارجہ سطح پر مذاکرات ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق چیف ایڈوائزر محمد یونس اور ایڈوائزر خارجہ امور توحید حسین سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقاتوں میں علاقائی و معاشی روابط اور دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر بات ہوئی۔