ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

Published On 05 May,2025 01:03 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، ایرانی وزیر خارجہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی وفد اسلام آباد سے منگل کے روز بھارت بھی جائے گا، ایرانی وفد کی بھارت کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔