اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف اکٹھے ہونے کے اعلان کے باوجود ہمارے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پیر کے روز میٹنگ ہوئی، ہم نے اس میں تین اہم فیصلے کیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کی طرف سے آنے والی قرارداد کو بغیر اعتراض کے قبول کرنے کا ارادہ کیا، ہم نے ملک کی خاطر اس قرارداد کو بغیر تبدیلی کے قبول کیا، دوسرا ہم نے ہندوستان سے تنازع کے باعث اجلاس کو واک آؤٹ کے بغیر شرکت کرنے کا کہا تاکہ باہر دشمنوں کو ہمارے اتحاد کا پیغام جائے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تیسرا پنجاب میں اور اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے کیسز کی ڈیوٹیاں دی گئیں، لیکن پھر بھی ہم آج اجلاس میں حکومت کے ارکان سے زیادہ تعداد میں بیٹھے رہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ یہ ہفتہ ہم نے ہندوستان کے خلاف اکھٹا ہونے کا ارادہ کیا، اس کے باوجود ہمارے ساتھ یہ رویہ اختیار کیا گیا۔