اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے الجیریا کے وزیر خارجہ احمد اتاف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے الجیریا کے ہم منصب کو خطے کی صورتحال سمیت بھارتی الزامات اور غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی سے بھی آگاہ کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ الجیریا کے وزیرخارجہ احمد اتاف نے دونوں جانب سے کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر گیا۔
اسحاق ڈار نے الجیریا کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فریم ورک کے مطابق روابط اور تعاون کا اعادہ کیا، دونوں جانب سے دو طرفہ تعاون سمیت تجارت معیشت اور دفاعی شعبہ جات میں معاونت پر اتفاق کیا گیا۔