اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے نیلم جہلم پر حملہ کیا، جب ایسی صورتحال ہو گی تو جواب تو دینا ہو گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ صورتحال تاحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے، جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جواب تو دینا ہوگا وزیر اعظم پارلیمنٹ کے زریعے ایوان اور عوام کو اعتماد میں لیں گے۔