عمران خان سے جیل میں جمعرات کو ملاقات کا دن، پی ٹی آئی رہنماؤں کی لسٹ فائل

Published On 07 May,2025 09:44 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو جیل میں ملاقات کا دن ہے ، پارٹی رہنماؤں کی لسٹ فائنل کرلی گئی۔

لسٹ میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور،سہیل آفریدی، سردار اظہر طارق جبکہ اراکین قومی اسمبلی معظم جتوئی،جمال احسن،شاہد خٹک کے نام بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب پارٹی رہنماؤں کی لسٹ جیل انتظامیہ کو بجھوا دی گئی، لسٹ کوآرڈی نیٹر انتظار حسین پنجھوتہ نے جیل انتظامیہ کو بھجوائی۔