اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ عالمی برادری سے توقع کرتے ہیں کہ وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس بھرپورعسکری طاقت ہے، بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پرجارحیت کی گئی، بھارتی حملوں میں بے گناہ اور معصوم شہری شہید ہوئے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بھارتی بربریت سے معصوم بچے اور خواتین بھی محفوظ نہ رہیں، پاک فوج ملکی سالمیت کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، نریندرمودی پہلگام واقعہ کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کررہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اوربھارت کے درمیان دیرینہ مسئلہ ہے، بھارت کی جارحیت کا مناسب جواب دیا جارہا ہے۔