ملک پر جب مشکل آتی ہے پوری قوم اختلافات بھلا کر اکٹھی ہوجاتی ہے: اسد قیصر

Published On 10 May,2025 12:43 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ جب بھی پاکستان پر مشکل آتی ہے قوم اختلافات بھلا کر اکٹھی ہو جاتی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو ہم نے وزیراعظم کا ساتھ دیا، قومی یکجہتی کو سبکدوش حکومت کر رہی ہے، قومی یکجہتی ہماری ذمہ داری ہے لیکن حکومت کا رویہ قابل افسوس ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھاکہ حکومت پر ذمہ داری ہے قومی یکجہتی کیلئے ماحول بنائے، قومی یکجہتی چاہتے ہیں تو بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں۔