اسلام آباد : (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پے رول پر رہائی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی، پے رول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی جانب سے خود دائر نہیں کی گئی۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ کسی دوسرے شخص کیلئے ایسا ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟ جس شخص کی پے رول پر رہائی مانگی جا رہی ہے، اسےدرخواست میں فریق ہی نہیں بنایا گیا۔
ایک اعتراض یہ بھی کیا گیا کہ نیب کے کیس میں سزا یافتہ مجرم کی پے رول پر رہائی کی درخواست میں نیب کو فریق ہی نہیں بنایا گیا، درخواست میں بنائے گئے فریقین کا بھی مکمل ایڈریس درج نہیں ۔
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست دائر کی تھی۔