عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے علی امین گنڈا پور کا نام خارج

Published On 14 May,2025 05:14 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے کل اڈیالہ جیل میں دوستوں کی ملاقات کا دن ہے، تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست میں تبدیلی کر دی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فہرست سے علی امین گنڈاپور کا نام خارج کردیا گیا ، ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کر دیا گیا نئی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی ۔

دوسری جانب فردوس شمیم نقوی، ممبر قومی اسمبلی اسامہ حمزہ ،میاں غوث ، فیصل جاوید اور رانا عاطف کے نام بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔