بھارت کےرافیل طیاروں نےمغرب کی بھی ناک کٹوادی: مصطفیٰ نواز کھوکھر

Published On 14 May,2025 10:08 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینئر سیاسی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بھارت کےرافیل طیاروں نےمغرب کی بھی ناک کٹوادی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئےمصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہی ہے، کس مصلحت کےتحت نوازشریف خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف مسلم لیگ(ن)کےسربراہ ہیں، نوازشریف کا ساری صورتحال میں پروایکٹوکردارہونا چاہیےتھا، بھارت زخم خوردہ ہے، بھارت کے رافیل طیاروں نےمغرب کی بھی ناک کٹوادی۔

سینئر سیاسی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کےساتھ مذاکرات کےدوران تمام ایشوزکواٹھانا چاہیے، جیسا ایران کےساتھ جوائنٹ میکنزم ویسا ہونا چاہیے، پاکستان نےبھارت کومنہ توڑجواب دیا۔