عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پر فخر ہے: بلاول بھٹو

Published On 17 May,2025 11:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پر فخر ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج مجھے وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے رابطہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے مجھ سے درخواست کی کہ میں ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروں اور دنیا میں پاکستان کا امن کا مؤقف پیش کروں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پر فخر ہے، میں ان مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کے لیے پُرعزم ہوں۔