اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے وفد یورپ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس سلسلہ میں بلاول بھٹو سے رابطہ کیا، بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد یورپ کا دورہ کرے گا۔
حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی، خرم دستگیر بھی وفد میں شامل ہوں گے، کمیٹی مختلف ممالک کا دورہ کرکے پاکستان کا موقف پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیگر ممالک کو بھی وفود بھیجے جائیں گے۔