پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا، میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا: آرمی چیف

Published On 17 May,2025 01:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا،، ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا۔

چیف آف آرمی جنرل سید عاصم منیر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے ، میڈیا کا کردار پورے معاملے میں شاندار رہا، ہمارے میڈیا نے جو جواب بھارتی میڈیا کو دیا وہ یادگار ہے۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ کیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا، ہمیں فخر ہے، ہم نے کچھ نہیں چھپایا سب حقیقت بتائی۔